Fazkuruni Azkurkum Al Quran Kareem Beautiful Verse

30

Fazkuruni Azkurkum Al Quran Kareem Beautiful Verse. Download Beautiful Verse Al Quran Kareem Fazkuruni Azkurkum. Download Beautiful Ramadan 2018 Poster Design for you facebook, twitter, Instagram and other social network post. We offer free download Ramadan Kareem design/vectors or photos. We have big collection of Ramadan Kareem 2018, Ramadan, ramadan 2018, ramadan 2018 pakistan, ramadan kareem and free resources for you. Free Download on Marhaba Directory your Islamic photos, PSD, icons or vectors and Corel draw files of Ramadan Kareem 2018.

(20)شکر کا بيا ن

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :

ؕۛفَاذْکُرُوۡنِیۡۤ اَذْکُرْکُمْ وَاشْکُرُوۡا لِیۡ وَلَا تَکْفُرُوۡنِ ﴿۱۵۲﴾

ترجمہ کنزالایمان: تو میری یا د کر ومیں تمہارا چرچا کروں گا(۱)اور ميرا حق مانو اور ميری ناشکری نہ کرو(۲) ۔(پ۲،البقرۃ: ۱۵۲ )

تفسير:

(۱) یعنی مجھے زبان سے دل سے ،اعضاء سے یاد کرو ۔ لہٰذا اس میں تمام عبادات آگئیں پھر تم مجھے اپنی زندگی میں یاد کرو میں تمہیں بعدِ موت(یعنی تمہاری موت کے بعد) یاد کرو ں گا کہ دنیاتم پر فداہوگی ۔جیسا اولیاء اللہ کی قبور پر رونق دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے ، یا تم مجھے گناہ کر کے تو بہ سے یاد کر ومیں تمہیں مغفرت سے یاد کرو ں گا ۔ تم مجھے خلوت یا جلوت میں یاد کرومیں تمہیں اسی طر ح یاد کروں گا ۔جیسا کہ حدیث شریف میں ہے غرضیکہ یہ آیت بہت جامع ہے۔
(۲) جب کفر شکر کے مقابل ہو تو اس کا معنی ناشکر ی ہے اور جب اسلام يا ايمان کے مقابل ہو تو اس کے معنی بے ايمانی ہے۔ يہاں ناشکری مراد ہے۔
(تفسير نورالعرفان)